ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

میر واعظ عمر فاروق کی سال نوکے موقع پر دنیا میں امن و سکون قائم ہونے کی دعا

سری نگر: میر واعظ عمر فاروق نے سال نو کی آمد پر پوری دنیا میں امن و سکون اور خوشی و خوشحالی قائم ہونے کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر کے عوام کے لیے دعا کرتے ہیں کہ ان کی زندگیوں میں انصاف، وقار اور خوشیوں کی بہار آئے’۔موصوف میر واعظ نے بدھ کے روز ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘شمسی سال نو 2025 کے موقع پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پوری دنیا میں امن، خوشحالی اور سکون قائم کرے’۔
انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر کے عوام کے لیے دعا کرتے ہیں کہ ان کی زندگیوں میں انصاف، وقار اور خوشیوں کی بہار آئے۔ ہم تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور فلسطینی عوام کے دکھوں کے خاتمے کے لیے بھی دعا گو ہیں’
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ہر مظلوم کو سہارا عطا کرے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img