اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

سال 2024: 94 لاکھ 83 ہزار یاتریوں نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا کی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں سال 2024 کے دوران 94 لاکھ 83 ہزار یاتریوں نے حاضری دی ہے۔حکام کے مطابق یہ ایک دہائی کے دوران یاتریوں کی دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او انشل گرگ نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا:
سال 2024 کے دوران 94 لاکھ 83 ہزار یاتریوں نے شری ماتا ویشنو دیوی کے مزار پر پوجا کی جو ایک دہائی میں دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے’۔انہوں نے دعا کی کہ ماتا رانی شرائن بورڈ پر اپنا آشیرواد جاری رکھے۔موصوف سی ای و نے کہا کہ شرائن بورڈ نے سال 2025 میں یاتریوں کے لئے خدمات کے اعلیٰ معیار کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی سنگھرش سمیتی کی طرف روپ وے پروجیکٹ کے خلاف دی گئی بند کال پر کٹرہ کئی دن بند رہا
۔
شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے گزشتہ ماہ، بزرگ شہریوں، بچوں اور دیگر لوگوں کے لیے مندر تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے روپ وے نصب کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔250 کروڑ روپے کے مجوزہ منصوبے کا مقصد تاراکوٹ مرگ کو سنجی چھت سے جوڑنا ہے، جو مندر کی طرف جاتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img