سری نگر: جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں جمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
حکام نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے رات 9.06 پر محسوس کیے گئے اور یہ چند سیکنڈ تک جاری رہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ بارہمولہ میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 34.26 عرٖض البلد اور 74.44 مشرقی طول البلد پر آیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔