ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا  انتقال

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا قومی دارالحکومت کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں جمعرات کی دیر شام انتقال ہوگیا  ان کی عمر 92 برس تھی ڈاکٹر سنگھ کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھاایمس نے ایک ریلیز میں کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کو 8.05 پر اسپتال لایا گیا اور انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹروں کی انتھک کوششوں کے باوجود، ڈاکٹر سنگھ کا رات 9.51 بجے انتقال ہوگیا۔ڈاکٹر سنگھ کے انتقال کی خبر ملتے ہی صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی اسپتال پہنچے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img