اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

منموہن سنگھ کے انتقال پرمرمو،نائب صدر،مودی، راھل، پرینکا،جے پی نڈا، شاہ،اڈانی اوربرلانے کیا تعزیت کا اظہار

نئی دہلی/ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نرم مزاجی کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے تعزیتی پیغام میں عوامی دفاتر میں اپنے مختلف کرداروں میں  انہوں نے ہندوستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں ملک کی خدمت، ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور انتہائی عاجزی کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا انتقال ہم سب کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ میں ہندوستان کے عظیم فرزندوں میں سے ایک کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں اور ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔

مودی نے منموہن سنگھ کے انتقال پر کیا تعزیت کا اظہار

مودی نے منموہن سنگھ کے انتقال پر کیا تعزیت کا اظہار

نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم اور کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ڈاکٹر سنگھ کا جمعرات کی رات ایمس میں انتقال ہو گیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں مسٹر مودی نے لکھا ’’ہندوستان اپنے ایک ممتاز لیڈر ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال پر سوگوار ہے۔ ایک عام خاندان سے اٹھ کر وہ ایک مشہور ماہر معاشیات بن گئے۔ وہ وزیر خزانہ سمیت مختلف سرکاری عہدوں پر فائز رہے اور گزشتہ برسوں میں ہماری اقتصادی پالیسی پر ایک انمٹ چھاپ چھوڑی۔ پارلیمنٹ میں ان کی مداخلت بھی عملی تھی۔ ہمارے وزیر اعظم کے طور پر، انہوں نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے وسیع کوششیں کیں۔

ڈاکٹر منموہن کی طرح عزت ہر سیاستدان کو نہیں ملتی: پرینکا

ڈاکٹر منموہن کی طرح عزت ہر سیاستدان کو نہیں ملتی: پرینکا

نئی دہلی/ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ جیسے سیاست دان بہت کم ہیں جنہیں سیاست میں بے پناہ عزت ملی ہے محترمہ گاندھی نے کہا ’’سیاست میں بہت کم لوگ سردار منموہن سنگھ جی جیسی عزت پاتے ہیں اور ان کی ایمانداری ہمیشہ ہمارے لئے تحریک کا سرچشمہ رہے گی اور وہ ہمیشہ ان لوگوں کے درمیان رہے گے جو اس ملک سے سچی محبت کرتے ہیں  کیونکہ وہ اپنے مخالفین کی جانب سے غیر منصفانہ اور گہرے ذاتی حملوں کے باوجود قوم کی خدمت کے اپنے عزم پر قائم رہے۔‘‘انہوں نے کہا ’’وہ حقیقی معنوں میں مساوات پسند، ذہین، مضبوط ارادے اور آخر تک بہادر رہے۔ سیاست کی سخت دنیا میں منفرد وقار اور معزز شخص۔

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا ایک رہنما کھو دیا مسٹر گاندھی نے کہا ب’’ڈاکٹر منموہن سنگھ جی نے بڑی ذہانت اور ایمانداری کے ساتھ ہندوستان کی قیادت کی  ان کی نرم مزاجی اور معاشیات کی گہری سمجھ نے پوری قوم کو متاثر کیا۔‘‘انہوں نے کہا ’’میری دلی تعزیت محترمہ کور اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ میں نے ایک سرپرست کھو دیا ہے۔ ہم میں سے لاکھوں لوگ جو ان کے پرستار تھے انہیں کافی فخر سے یاد کریں گے۔‘‘

جے پی نڈا نے منموہن کے انتقال پر کیا غم کا اظہار

جے پی نڈا نے منموہن کے انتقال پر کیا غم کا اظہار

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے جمعرات کی دیر شام یہاں جاری ایک پیغام میں، مسٹر نڈا نے کہا کہ ممتاز ماہر اقتصادیات اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر سنگھ کا انتقال قوم کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ ہندوستانی سیاست کے تجربہ کار سیاست دان تھے۔ اپنی طویل سماجی زندگی میں انہوں نے عام لوگوں کے لیے کام کیا۔ وہ معاشرے کے نچلے طبقے کی آواز تھے۔ ان کی قیادت نے انہیں پارٹی میں بے پناہ مقبولیت دلائی۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ طویل عرصے تک آنے والی نسلوں کو متاثر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری تعزیت ان کے خاندان اور مداحوں اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

نائب صدر نے منموہن کے انتقال پر کیا غم کا اظہار

نائب صدر نے منموہن کے انتقال پر کیا غم کا اظہار

نئی دہلی:نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے مسٹر دھنکھڑ نے جمعرات کی دیر شام یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر سنگھ ایک ممتاز ماہر اقتصادیات تھے جنہوں نے ملک کا معاشی منظرنامہ بدل دیا۔ پدم وبھوشن سے سرفراز، ہندوستان کے معاشی لبرل ازم کے معمار ڈاکٹر سنگھ نے ایک بہت اہم وقت پر ملک کے اقتصادی محاذ کی ذمہ داری سنبھالی اور اقتصادی ترقی کی نئی جہتیں کھولیں۔مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ انہیں ڈاکٹر سنگھ کے ساتھ خصوصی بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ ان کی گہری اقتصادی سمجھ بوجھ اور ہندوستان کی ترقی کے لیے ان کی فکر ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔نائب صدر نے کہا ’’ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے، ملک نے ایک مضبوط رہنما اور ایک دانشمند شخص کھو دیا ہے، ان کے خیالات ہمیشہ ہندوستان کی اقتصادی رہنمائی کرتے رہیں گے۔مسٹر دھنکھڑ نے کہا ’’میرے خیالات بحران کی اس گھڑی میں ان کے خاندان اور حامیوں کے ساتھ ہیں۔

شاہ نے منموہن سنگھ کے انتقال پر کیا رنج کا اظہار

شاہ نے منموہن سنگھ کے انتقال پر  کیا  رنج  کا اظہار

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں، مسٹر شاہ نے کہا ’’سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال کی خبر انتہائی رنجیدہ ہے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر سے لے کر ملک کے وزیر خزانہ اور وزیر اعظم تک ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ملک کی حکمرانی میں اہم رول ادا کیا  دکھ کی اس گھڑی میں میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ واہے گرو جی ان کی روح کو سکون عطا کرے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سنگھ کا آج رات ایمس میں انتقال ہوگیا۔

اڈانی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

نئی دہلی;معروف صنعت کار اور اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔مسٹر اڈانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ’’تاریخ 1991 کی اقتصادی اصلاحات میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اہم کردار کے لیے ان کا ہمیشہ احترام کرے گی‘‘۔ ان کے اصلاحی اقدامات نے ہندوستان کو ایک نئی شکل دی اور ملک نے دنیا کے لیے اپنے دروازے کھول دیے۔ڈاکٹر سنگھ اپنی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں، عاجزی اور ملک کی خدمت سے آنے والی نسلوں کو ترغیب دیتے رہیں گے۔سابق وزیر اعظم کا آج دیر شام قومی دارالحکومت کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 92 برس تھی۔

برلا نے منموہن سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا

نئی دہلی:لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر برلا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا معروف ماہر معاشیات اور روشن خیال سیاست دان ہونے کے علاوہ وہ اپنے نرم اور سادہ رویے کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک ایک موثر منتظم، وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کے طور پر ملک کی خدمت کی۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیت ڈاکٹر سنگھ کے خاندان کے ساتھ ہے۔یشور سے پرارتھنا ہے کہ وہ آنجہانی کی روح کو اپنے چرنوں میں جگہ دے اور سوگوار کنبہ کے ممبران اور ہم وطنوں کو یہ رنج برداشت کرنے کی طاقت دے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سنگھ کا آج رات آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، دہلی میں 92 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img