اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
7.8 C
Srinagar

منموہن سنگھ کے انتقال پر سات روزہ قومی سوگ کا اعلان

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر سات دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے آج رات یہاں بتایا کہ ڈاکٹر سنگھ کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق مرکزی کابینہ کی میٹنگ جمعہ کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں آنجہانی سابق وزیراعظم کے انتقال سے پیدا ہوئی صورتحال اور ان کی آخری وغیرہ کے سلسلے میں غور و خوض کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے کل ہونے والے تمام کاموں کو آنجہانی لیڈر کے احترام کے طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img