انہوں نے کہا کہ جب کسی ضلع کے سیوریج کے نمونے میں پولیو وائرس پایا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ ماحولیاتی نمونہ مثبت پایا گیا ہے اور ضلع کو متاثرہ ضلع قرار دیا جاتا ہے اور جب کوئی بچہ انفیکشن کا شکار ہوتا ہے تو اسے مثبت پولیو کیس قرار دیا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کے 64 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ پولیو وائرس کے دوبارہ پھیلنے سے پاکستان بھر میں بچوں کو ایک ایسی بیماری کا شدید خطرہ لاحق ہے جو انہیں زندگی بھر کے لئے مفلوج کر سکتی ہے۔
خیال رہے کہ 19 دسمبر کو پاکستان میں پولیو کا ایک نیا کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد رواں سال پاکستان بھر میں پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد 64 ہوگئی تھی۔