پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

انکم ٹیکس محکمہ کا سرینگر میں ویواد سے وشواس اسکیم پر انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد

سرینگر: محکمہ انکم ٹیکس، جموں و کشمیر اور لداخ نے ویواد سے وشواس اسکیم (وی ایس وی ایس)، 2024 کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے آج کشمیر انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن (کے آئی ٹی بی اے) اور آئی سی اے آئی کے کشمیر سی پی ای چیپٹر کے ساتھ مل کر ایک انٹرایکٹو سیشن اور سیمینار کا انعقاد کیا۔یہ تقریب کانفرنس ہال، ایاکر بھون، راجباغ، سرینگر میں منعقد ہوئی اور اس میں خطے کی ٹیکسیشن اور کاروباری برادریوں کے مختلف اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

سیشن کی صدارت پرنسپل کمشنر آف انکم ٹیکس، جموں و کشمیر اور لداخ، جناب وکرم سہائے نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سہائے نے قانونی چارہ جوئی کو کم کرنے میں اسکیم کی اہمیت پر زور دیا اور ٹیکس دہندگان سے اس اقدام کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان کے نمائندوں کے طور پر شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس سکیم کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے درمیان تصفیہ کی حوصلہ افزائی کریں۔اس سیشن کا مقصد وی ایس وی ایس، 2024 کی اہم دفعات اور فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا، یہ ایک پہل ہے جسے وزارت خزانہ نے زیر التواء ٹیکس تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے متعارف کرایا ہے۔ سیمینار کے دوران اسکیم اور اس کی باریکیوں، اہلیت کے معیار، طریقہ کار کے رہنما خطوط اور ٹیکس دہندگان پر اس کے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کی گئی۔سیشن میں محکمہ انکم ٹیکس کے افسران اور ٹیکسیشن اور کاروبار کے شعبے سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس جناب شکیل احمد گنائی نائب صدر کشمیر انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن بشیر احمد لون جنرل سیکرٹری اقبال احمد انتو، آئی سی اے آئی کے کشمیر سی پی ای چیپٹر، سی اے خطیب، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس، کشمیر کے نمائندے اور کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، کے صدر جناب جاوید احمد ٹینگاقابل ذکر ہیں۔ اسکیم کی دفعات اور فوائد پر پریزنٹیشنز اور مباحثے سیمینار کے حصے تھے، اس کے بعد ایک انٹرایکٹو سیشن ہوا جہاں اسٹیک ہولڈرز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور وضاحتیں طلب کیں۔

شرکاء نے سیمینار کے انعقاد میں محکمہ انکم ٹیکس کی کوششوں کو سراہا اور تجویز پیش کی کہ اس طرح کے پروگرام دوسرے اضلاع میں بھی منعقد کیے جائیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img