”بہتر فصل ،بہتر کل “ کیساتھ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ، کسانوں کی ترقی ہمارا مشن : ڈاکٹر راہل مرچندانی
شوکت ساحل
سرینگر:اریز ایگرو لمیٹیڈ(Aries Agro Limited) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ،ڈاکٹر راہل مرچندانی نے جمعرات کو کہا کہ ان کی کمپنی کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک فصلوں، پودوں اور جانوروں کی صحت مند زندگی کے لیے اعلیٰ معیار کے” مائیکرو نیوٹرینٹ اور کھاد “کی مصنوعات فراہم کرتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ اریز ایگرو لمیٹیڈ(Aries Agro Limited)کا قیام سنہ1969 میں عمل میں لایا گیا اور گزشتہ55برسوں سے ہماری کمپنی معیاری زرعی مصنوعات تیار کر کے زرعی شعبہ میں انقلاب بربپا کرنے میں اپنا رول ادا کررہی ہے ۔
ایشین میل کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اریز ایگرو لمیٹیڈکے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہماری کمپنی کا مشن تحقیق اور زرعی مصنوعات تیار کرنا ہے تاکہ کسان اپنی کھیتی اور فصلوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ان کا کہناتھا کہ ہماری کمپنی، پودوں کی غذائیت سے متعلق مصنوعات کی تحقیق، تیاری اور تقسیم میں مہارت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’بہتر فصل ،بہتر کل ‘ ہمارا نعرہ ہے اور اس مشن کے تحت فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی ترقی کے حوالے سے کمپنی پر عزم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اریز ایگرو لمیٹیڈ اعلیٰ معیار کے مائیکرو نیوٹرینٹ اور کھاد کی مصنوعات تیار کرتی ہے اور یہ بھارت میں اپنی نوعیت کی پہلی کمپنی ہے۔اریز ایگرو لمیٹیڈکے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرنے کہا کہ پورے ملک میں 1.1کروڑ کسان اُن کے خریدار ہیں اور90ہزار ریٹیل یونٹس کے علاوہ پورے ملک میں ساڑھے8ہزار ڈسٹریبیوٹرس ہیں جبکہ کشمیر میں سب سے بڑے5سے6ڈسٹریبیوٹرس ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ جدید مشینری کا استعمال کرکے ہماری کمپنی بھارت میں ہی اپنی مصنوعات تیار کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت بھر میں کسانوں تک” مائیکرو نیوٹرینٹ “ اور ہر طرح کی فصلوں کے لئے ”نیوٹریشن“ کے بارے میں پہلے بیداری مہم چلائی جاتی ہے اور عملی مظاہرہ کرکے مصنوعات کے استعمال کے بارے میں کسانوں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ کمپنی نے پورے بھارت میں کسانوں کا اعتماد حاصل کیا ہے ،جسکی وجہ سے ان کی مصنوعات کے استعمال کو پہلی ترجیح دی جاتی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ ان کی کمپنی کی مصنوعات کے استعمال سے نہ صرف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ کسانوں کی معاشی ترقی بھی یقینی بن جاتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ بھارت کیساتھ ساتھ کشمیر میں بھی ’ مائیکرو نیوٹرینٹ ‘کا رجحان فروغ پارہا ہے ،کیوں کہ کسان اب پوری طرح سے جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے بیدار ہوچکا ہے ۔
اریز ایگرو لمیٹیڈ(Aries Agro Limited) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ،ڈاکٹر راہل مرچندانی نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی کو بھارت میں لاکر زرعی سیکٹر میں انقلاب بر پا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور یہ کوششیں گزشتہ ساڑھے پانچ دہائیوں سے جاری ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ کسانوں کو باشعور بنانے کے لئے اُن کی کمپنی کی سیلز ٹیمیں بیداری مہم چلارہی ہیں اور یہ مہم بھارت کیساتھ ساتھ کشمیر میں بھی چلائی جاری ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ” اگر ہماری کمپنی کے مصنوعات کے استعمال پر اگر کسان ایک روپے کی سرمایہ کاری کرتا ہے ،تو بدلے میں اُنہیں سات روپے کا منافع ہوگا ،یہ کمپنی کی گار نٹی یعنی ضمانت ہے ‘۔
ڈاکٹر راہل مرچندانی نے کہا کہ اریز ایگرو لمیٹیڈ اپنے تقسیم کاروں کے ذریعے کسانوں کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرتی ہے۔ جدت طرازی کی بدولت 13 ممالک جن میں اسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ،برازل ،بنگلہ دیش اور نیپال وغیرہ شامل ہے ، میں کسان اپنے فارموں کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔کمپنی کے بنیادی ستونوں میں سے ایک تحقیق ہے۔کمپنی اپنی مصنوعات کو کسانوں کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے میں کامیاب رہا ہے اور اس طرح ہماری کمپنی ایک بہتر سروس پیش کرتی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ اپنی ابتدا سے اریز ایگرو لمیٹیڈ نے کوالٹی سسٹم قائم کیا۔ یہ نظام روزانہ کی بنیاد پر مکمل کنٹرول کے ذریعے اپنی مصنوعات کی مسلسل بہتری پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ، اس کا ایک زیادہ سے زیادہ حصہ ہے اور وہ ہے ماحولیات کا احترام، وقتاً فوقتاً ماہرین زراعت کے ذریعے آڈٹ کیا جاتا ہے۔اریز ایگرو لمیٹیڈکا وڑن پلانٹ نیوٹریشن سیکٹر کے اندر ایک مثالی اتحادی کے طور پر سمجھا جانا ہے، نہ صرف اس کے آخری صارف بلکہ اس کے سپلائرز اور تقسیم کار بھی اعتماد رکھتے ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ ان کمپنی کی زرعی مصنوعات نہ صرف سیب کی فصل پر استعمال ہوسکتے ہیں بلکہ ملک بھر میں120فصلوں پر ہمارے کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات کا استعمال ہوتا ہے ۔کشمیر میں سیب سے اسکی شروعات ہوچکی ہے ،تاہم یہاں فشرئز ،چاول اور لیونڈر پھولوں کی کاشت پر بھی ان مصنوعات کا استعمال کرکے پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جاسکتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی ) یعنی مصنوعی ذہانت کے ذریعے میں کسانوں کو فائدہ پہنچا نے کے لئے کمپنی تین زمروں میں کام کر رہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اول کمپنی کی زرعی مصنوعات کے فارمولہ کو ہرسال اپ گریڈ کیا جاتا ہے ،دوسرا مٹی کی جانچ اور تیسرا ڈرونز کے ذریعے سپرے کی سہولت شامل ہے ۔
ایک اور سوال کے جواب میں اریز ایگرو لمیٹیڈکے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ،ڈاکٹر راہل مرچندانی نے ہماری کمپنی نے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ،پوری دنیا میں ہماری کمپنی کے زرعی مصنوعات استعمال کئے جاتے ہیں اور گزشتہ پندرہ سال میں ہماری (ISO 9000) کی بنیاد پر زیر ڈیفیکٹ پر رہی ہے جبکہ ایف سی او یعنی (Fertilizer (Control) Order)اور(Essential Commodities Act)ان کی کمپنی کی مصنوعات رجسٹرڈ ہیں ۔