سری نگر:سری نگر کے راجباغ علاقے میں سلک فیکٹری کے احاطے میں قائم مسجد شریف آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات شام دیر گئے سلک فیکٹری راجبا غ کے صحن میں واقع مسجد شریف سے ا چانک آگ کے شعلے بلند ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ فائراینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں مسجد شریف خاکستر ہوئی ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ راجباغ سلک فیکٹری کے احاطے میں تعمیر مسجد شریف سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے ۔
انہوں نے کہاکہ پانچ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں مسجد شریف کو نقصان پہنچا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔