ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

وزیر کھیل اور وزیر اعلیٰ کے مشیر نے سنتوش ٹرافی کے فائنل راﺅنڈ کیلئے جموںوکشمیر کی سینئر فٹ بال ٹیم کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

جموں/جموں و کشمیر کی سینئر مینز فٹ بال ٹیم کو سنتوش ٹرافی کے فائنل راو¿نڈ میں شرکت کے لئے آج باضابطہ طور پر ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔وزیر برائے امورِنوجوان و کھیل کود ستیش شرما اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے پرچم کشائی کی تقریب کی قیادت کی۔جموں کے منی سٹیڈیم میں منعقدہ اِس تقریب میں سیکرٹری محکمہ اَمورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ ،ڈائریکٹر جنرل امورنوجوان و کھیل کود تارا سنگھ اور سیکرٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔سنتوش ٹرافی کا فائنل راو¿نڈ تلنگانہ میں شیڈول ہے جہاں جموں و کشمیر کی ٹیم ملک بھر کی ٹاپ ٹیموں سے مقابلہ کرے گی۔ اِس موقعہ پر جموں و کشمیر پولیس ٹیم اور جموں و کشمیر سنتوش ٹرافی ٹیم کے درمیان ایک دوستانہ میچ معززین کے سامنے کھیلا گیا۔وزیر کھیل اوروزیر اعلیٰ کے مشیر نے تقریب کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر میں مختلف کھیلو اِنڈیا کے مختلف مراکز سے کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کیں۔ ستیش شرما نے پنجاب میں منعقدہ ابتدائی راو¿نڈ میں غیر معمولی کارکردگی پر ٹیم کو مُبارک باد دی جس نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ اُنہوں نے اعلیٰ معیار کے کوچنگ کیمپ کے اِنعقاد اور کھلاڑیوں کو ضروری تکنیکی اور بنیادی ڈھانچے کی مدد فراہم کرنے کے لئے جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی ستائش کی۔ناصر اسلم سوگامی نے کھلاڑیوں کی لگن کو سراہتے ہوئے آئندہ میچوں میں ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے فٹ بال کی عالمی اپیل پر روشنی ڈالتے ہوئے کھلاڑیوں کی کامیابیوں پر فخر کا اِظہار کیا اور جموں و کشمیر کو کھیلوں کی بہتری کے مرکز میں تبدیل کرنے کے لئے مکمل حکومت تعاون کا یقین دِلایا۔فائنل راو¿نڈ کے لئے کوچنگ کیمپ منی سٹیڈیم پریڈ جموں میں سابق بین الاقوامی فٹ بالر اور معروف کوچ معراج الدین وڈو کے ساتھ چیف فٹ بال کوچ ستپال سنگھ کالا کی رہنمائی میںمنعقد ہوا۔ جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نے اِس بات کو یقینی بنایا کہ کھلاڑیوں کوسیکرٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی ہدایات کے تحت رہائشی سہولیات ، بنیادی ڈھانچہ اور دیگر ضروری وسائل حاصل ہوں۔کھلاڑیوں نے عزم کا اِظہار کرتے ہوئے اَپنی کارکردگی کے بارے میں امید کا اظہار کیا اور ان کا مقصد گزشتہ برسوں کی نسبت بہتر نتائج حاصل کرنا تھا کیوں کہ وہ ملک کی بہترین فٹ بال ٹیموں کے خلاف مقابلہ کرنے کے لئے تیار تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img