اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے اگلر منڈی میں کمیونٹی ہال کے کام کا جائزہ لیا

شوپیان/ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں محمد شاہد سلیم ڈار نے پھلوں کی پیداوار اور خریداری کی تجارت سے وابستہ شراکت داروں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کمیونٹی ہال ( سرائے ) کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لئے آج فروٹ منڈی اگلر کا دورہ کیا۔منڈی آج تک اِس فلاحی اور قابل سہولیت خصوصیت سے خالی تھی۔ ضلع اِنتظامیہ شوپیاں نے حال ہی میں منڈی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر رات کے قیام کے لئے رہائش کے خواہاں آنے والوںکے لئے کمیونٹی ہال کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا۔اَپنے دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کوہدایت دی کہ منصوبے کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔رہائشی سہولیت کا مقصدشراکت داروں کو آرام دہ قیام فراہم کرنا اور ان کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔یہ دورہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور فروٹ منڈی سے وابستہ شراکت داروں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔اِس موقعہ ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ڈی آئی او شوپیاں، صدر فروٹ منڈی ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ حکام بھی تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img