جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

روہنگیائیوں کو بجلی اورپانی بند کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے:طاریق قرہ

سری نگر:جموں وکشمیر کانگریس کے صدر طاریق حمید قرہ نے منگل کے روز کہاکہ کانگریس پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جہاں تک روہنگیائی مسلمانوں کا تعلق ہے انہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جانی چاہئے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
طاریق حمید قرہ نے کہاکہ آج جموں وکشمیر کانگریس کا ایک اہم اجلاس سری نگر میں منعقد ہوا جس دوران لیڈران نے پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی خاطر اپنی آراءپیش کی۔
ریزرویشن پالیسی پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں طاریق حمید قرہ نے کہاکہ مردم شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد کانگریس اس پر اپنی پوزیشن واضح کرسکتی ہے۔
نیشنل کانفرنس کی جانب سے روہنگیائیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں طاریق حمید قرہ نے کہا:’بین الاقوامی قوانین کے تحت روہنگیائی مسلمانوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ناگزیر ہے۔‘
انہوں نے کہاکہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو یہ انٹرنیشنل کنونشن کی خلاف ورزی ہوگی ۔
پی سی سی چیف نے کہاکہ آر ایس ایس اور بی جے پی اسلامک فوبیا کا لباس پہن کر روہنگیائی معاملے کو اچھال رہے ہیں ، ہمیں خدشہ یہ ہے کہ روہنگیائیوں کی آڑ میں وہ ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف کوئی سازش تو نہیں کر رہے ۔
طاریق حمید قرہ کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں نئی روح پھونکنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img