پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

ریزرویشن معاملہ :جموں وکشمیر سرکار نے کابینہ کی تین رکنی سب کمیٹی تشکیل دی

سری نگر:جموں وکشمیر سرکار نے منگل کو مرکزی زیر انتظام علاقے میں ریزرویشن پالیسی کے خلاف مسلسل شکایات موصول ہونے کے بعد کابینہ کی تین رکنی سب کمیٹی تشکیل دینے کو منظوری دی ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق وزیر صحت سکینہ ایتو ، وزیر ٹرانسپورٹ ستیش شرما اور کابینہ وزیر جاوید رانا سب کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔حکم نامے کے مطابق سب کمیٹی اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں کابینی کونسل کو وقت مقررہ کے اندرا ندر پیش کرئے گی۔
ریزرویشن معاملے پر آئے روز امیدواروں کی جانب سے مظاہرئے ہو رہے کہ اس پالیسی کو فوری طورپر کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ اوپن میرٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔نیشنل کانفرنس نے الیکشن منشور میں بھی جموں وکشمیر کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر این سی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس پالیسی کو ختم کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے اسمبلی اجلاس کے دوران بھی اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ اس پالیسی کے تحت اوپن میرٹ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو 30فیصد کوٹا ملتا ہے لہذا نوجوانوں میں جو خدشات پائے جارہے ہیں اس کو دور کرنے کی بھر پور سعی کی جائے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img