منگل, فروری ۱۷, ۲۰۲۶
11.7 C
Srinagar

آر ایس پورہ میں ملزمان کے فرار ہونے کا معاملہ: چھ پولیس اہلکار معطل، تلاش جاری

جموں،: جموں کے آر ایس پورہ میں تین ملزمان کے حیران کن فرار نے پولیس سکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جس کے بعد ڈیوٹی پر تعینات چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے آر ایس پورہ اور ملحقہ علاقوں میں تلاشی مہم تیز کر دی ہے جبکہ نگرانی کے نظام میں بہتری لانے پر بھی غور جاری ہے۔ افسران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد دوبارہ حراست میں لیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کل شام آر ایس پورہ کے جونائیل ہوم سے دو پاکستانی سمیت تین قیدی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر حملے کے بعد چکمہ دے کر فرار ہوئے جس کے بعد پولیس سربراہ نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چھ اہلکاروں کی معطلی کے احکامات جاری کئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img