ٹائیگر شراف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر باغی 4 کے ولن سے پردہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے سنجے دت کا ایک پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹر میں سنجے دت خونخوار لک میں نظر آ رہے ہیں۔ ایک لڑکی کی لاش پکڑے کرسی پر بیٹھ کر خون میں لت پت سنجے دت چیخ رہے ہیں۔
پوسٹر کے اوپر لکھا ہے کہ ’’ہر عاشق کھلنائک ہوتا ہے‘‘۔
پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا اور اے۔ ہرشا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم باغی 4، پانچ ستمبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔