ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

اڈانی معاملے پر اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے احاطے میں مظاہرہ

نئی دہلی،: کانگریس اور انڈیا گروپ کی دیگر جماعتوں کے لیڈروں نے پیر کو اڈانی کیس کو لے کر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مظاہرہ کیا اور حکومت سے پارلیمنٹ میں اس معاملے پر جامع بحث کا مطالبہ کیا۔

پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے عین قبل اپوزیشن ارکان مکر دوار کے قریب جمع ہوئے اور حکومت سے اس مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔

اس دوران اپوزیشن اراکین صنعتکار اڈانی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے چہروں کے کٹ آؤٹ ہاتھوں میں لے کر ‘اڈانی مودی ایک ہے’ کے نعرے لگاتے ہوئے مظاہرہ کر رہے تھے۔

راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے ساتھ اتحاد کی مختلف جماعتوں کے لیڈران نے احتجاج میں حصہ لیا۔

اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے کانگریس نے کہا، ’’اڈانی مہا گھوٹالہ اور منی پور میں تشویشناک صورتحال پرمودی حکومت کی خاموشی کے حوالے سے انڈیا گروپ کے لیڈروں نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں آج احتجاج کیا۔‘‘

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img