سری نگر: سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پلہالن پٹن علاقے میں سری نگر – بارہمولہ قومی شاہراہ پر آئی ای ڈی نما ایک مشکوک شئی بر آمد کی جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پلہالن کے پال پورہ علاقے میں پیر کی صبح ایک بیگ میں آئی ای ڈی نما ایک مشکوک شئی بر آمد کی۔
انہوں نے کہا کہ مشکوک شئی بر آمد ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو محاصرے میں لے کر شاہراہ پر احتیاطی طور پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی۔
حکام نے بتایا کہ اس کے بعد بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو طلب کیا گیا جنہوں نے اس شئی کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو بھی بحال کر دیا گیا۔
تاہم یہ بات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی کہ یہ مشکوک شئی آئی ای ڈی ہی تھی یا کوئی دوسرا بارودی مواد تھا۔