جنوبی کشمیر کے پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 15 دسمبر تک موسم میں بڑے پیمانے پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 8 دسمبر کی شام سے 9 دسمبر کی دوپہر تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں کہیں کہیں بارشوں کا امکان ہے جبکہ جموں صوبے میں اس دوران کچھ مقامات پر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 10 سے 14 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔