سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کو ان کے مہاپرینیرون دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ڈاکٹر امبیڈکر جی کے نظریات اور متحد اور ترقی پسند ہندوستان کا وژن ایک خوشحال اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر میں ہماری رہنمائی کرتا رہے گا’۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کے روز ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں بھارت رتن باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کو ان کے مہاپرینیرون دیوس پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ سماجی انصاف کے لیے ایک عظیم وژنری اور انتھک صلیبی ڈاکٹر امبیڈکر جی کے نظریات اور متحد اور ترقی پسند ہندوستان کا وژن ایک خوشحال اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر میں ہماری رہنمائی کرتا رہے گا’۔ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ملک کے ایک ماہر اقتصادیات، قانون دان، سماجی مصلح اور سیاسی رہنما تھے۔ہندوستانی آئین کے مسودے کے پیچھے ان کی تدبیر تھی اور انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک میں جمہوریت کی راہ ہموار کی جس کی بنا پر انہیں ہندوستان کے آئین کے معمار سے یاد کیا جاتا ہے۔ وہ ہندوستان کے پہلے وزیر قانون تھے۔