جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
2.5 C
Srinagar

کشتواڑ میں بندوق سے اچانک نکلنے والی گولی لگنے سے فوجی جوان جاں بحق

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں اپنے ہی بندوق سے اچانک نکلنے والی گولی لگنے سے ایک فوجی جوان کی موت واقع ہوئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے چھاتر علاقے میں تعینات ایک ایک فوجی جوان کی اپنی ہی بندوق سے اچانک نکلنے والی گولی لگنے سے موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ گرچہ اس جوان کو فوری طور پرنزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی جوان کی شناخت 24 سالہ سپاہی ستنام سنگھ ولد بالکر سنگھ ساکن سوچھیت گڑھ جموں کے طور پر کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img