منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

اودھم پور میں وی ڈی جی کی لاش بر آمد

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے چپر جنگلاتی علاقے میں ایک ولیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد کی گئی۔پو لیس ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے چپر جنگلاتی علاقے میں ایک سابق ولیج ڈیفنس گارڈ کو اپنی رائفل (303) کے ساتھ پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
متوفی کی شناخت 45 سالہ اشوک کمار ولد رومن چند سالن چپر اودھم پور کے طور پپر کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img