ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
4.5 C
Srinagar

جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر: جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن نے منگل کے روز معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات کے حق میں پُر امن احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پل کارڈرس اٹھا رکھے تھے جن پر ‘تین دسمبر سیاہ دن’ کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘آج دنیا بھر معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘دنیا میں اس موقع پر معذور افراد کی بہبودی کے لئے نئی نئی اسکمیں بنائی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم لوگوں کے لئے یہاں کی سرکاریں کوئی کام نہیں کرتی ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘بار بار ہم لوگ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوجاتے ہیں کیونکہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے’۔موصوف صدر نے کہا: ‘ہمیں سڑکوں پر آنے کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ہمارے مطالبوں میں ہمارے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا اور ہمارے ماہانہ پنشن کو ایک ہزار سے 5 ہزار کرنا شامل ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ سرکار ڈس ابلٹی ایکٹ کو اچھی طرح سے لاگو کرے اور جس طرح ایس سی، ایس ٹی، او بی سی کو ریزرویشن دی گئی ہے اسی طرح ہم کو بھی ریزرویشن دی جانی چاہئے کیونکہ ہم سے غریب سماج کا کوئی طبقہ نہیں ہے۔
دریں اثنا جموں میں بھی اس موقع پر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن احتجاج درج کیا اور سرکار پر ان کے جائز مطالبوں کو پورا کرنے پر زور دیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img