بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

ہماری ٹیکسٹائل مصنوعات واقعی ہی انمول ہیں ۔ ایل جی سنہا

لفٹینٹ گورنر نے جموں اور کشمیر ٹیکسٹائل سورسنگ فئیر 2024 میںکلیدی خطاب کیا

جموں ، سرینگر/لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج جموں اینڈ کشمیر ٹیکسٹائل سورسنگ فئیر 2024 میں ورچوئل موڈ کے ذریعے کلیدی خطبہ دیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی ٹیکسٹائل کی بھر پور روایات اور کاریگروں اور مقامی صنعت کاروں کیلئے مارکیٹ تک رسائی اور برآمد کے مواقع بڑھانے کے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے کہا ” جموں اورکشمیرٹیکسٹائل سورسنگ میلہ“ اب ہندوستان اور بیرون ملک سے خریداروں کیلئے جمع ہونے کا ایک مقام ہے اور ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی اورمقامی کاریگروں ، مینوفیکچررز اور کاروباریوں کو فائدہ پہنچانے میں ایک قابل قدر حصہ ڈال رہا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت کی اصلاحات پر مبنی پالیسیاں اور پروگرام خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے میں دستکاری کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے بنائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا منفرد ثقافتی اور فنکارانہ ورثہ عالمی سطح پر مسابقتی اور ہمیشہ تحفے میں دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ضروری انفراسٹرکچر کی ترقی ، مالی امداد اور کاریگروں کو ہنر مندی کی تربیت پر زور دیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” جموں اور کشمیر ٹیکسٹائل کی بھر پور روائت ہندوستان کا فخر ہے ہماری ٹیکسٹائل مصنوعات کے پیچیدہ ڈیزائن ، شاندار تھیمز اور لطیف شیڈز واقعی ہی انمول ہیں ۔ ہمارے کاریگروں نے دنیا کودکھایا ہے کہ ہمارا فنکارانہ ورثہ نہ صرف عمدہ بلکہ تخلیقی صلاحیتوں کے میدان میں پائیدار عمدگی کیلئے کھڑا ہے ۔ “اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے قومی اور بین لاقوامی خریداروں پر زور دیا کہ وہ جموں کشمیر کی منفرد ٹیکسٹائل مصنوعات کو فروغ دینے اور نئی منڈیوں تک جموں اور کشمیر کے باصلاحیت کاریگروں کی رسائی کو یقینی بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر ، کمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، کمشنرسیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او ، سینئر حکام ، کاریگر اور مختلف اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے

Popular Categories

spot_imgspot_img