بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

وزیر ٹرانسپورٹ نے جے کے آر ٹی سی بسوں پرجاری پابندیوں کا نوٹس لیا

جموں /جے کے آر ٹی سی کی بسوں کو سرینگر شہر میں داخل ہونے سے روکنے پر جاری پابندیوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ وہ اس معالمے کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھا¾ئیں ۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ شہر میں جے کے آر ٹی سی بسوں پر پابندی سے مسافروں کو شدید تکلیف ہو رہی ہے کیونکہ شمالی سیکٹر کی بسوں کو بمنہ بائی پاس پر روکا جا رہا ہے ۔

وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ پابندیاں ہٹانے سے مسافروں کیلئے مشکلات ختم ہو جائیں گی اور انہیں آسانی سے رسانی ملے گی ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جے کے آر ٹی سی کی طرف سے فراہم کی جانے والی ٹرانسپورٹ کی سہولیات سب سے زیادہ سستی اور آسان ہیں اس کے علاوہ عام لوگوں /روزانہ کے مسافروں کو خاص طور پر ملازمین ، طلباءاور مریضوں کو سہولت ملے گی ۔ وزیر نے مزید زوردیا کہ حکومت عوام کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے اور جلد از جلد مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری کارروائی کرے گی تا کہ انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img