منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

گاندربل میں سڑک حادثہ، دو فوجی جوان معمولی زخمی

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں بدھ کو ایک سڑک حادثے میں دو فوجی جوان معمولی زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل میں قومی شاہراہ پر کارنیہامہ لار کے نزدیک ایک فوجی گاڑی جو ایک کانوائے کا حصہ تھی، پلٹ گئی۔انہوں نے کہا کہ ‘اس واقعے میں دو فوجی جوانوں کو معمولی چوٹیں لگیں’۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img