اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

انتہائی طبی نگہداشت کی اسامیاں جلد پر کی جائیں گی: ڈی سی بارہمولہ

نیوزڈیسک

بارہمولہ : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) منگا شیرپا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ضلع میں صحت کی دیکھ بھال کے مسائل کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جن میں اہم نگہداشت کے ماہرین کی اسامیاں جلد پ±ر ہونے کی امید ہے۔

جی ایم سی بارہمولہ میں” نیفرولجسٹ “کی کمی کے بارے میں خدشات کو دور کرتے ہوئے ڈی سی بارہمولہ منگا شیرپا نے کہا، ’ہم نے اہم طبی نگہداشت کی اسامیوں کا معاملہ حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی یہ اسامیاں پ±ر کر دی جائیں گی۔انہوں نے ان باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر نے جی ایم سی بارہمولہ میں (ایم آر ڈی ۔بلاک اور وی آر ڈی ایل۔ لیب) کا افتتاح کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔

ڈی سی نے کہا کہ طبی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے، اس سال ”این ایچ پی سی“ کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی( سی ایس آر) اقدام کے تحت اضافی ڈائیلاسز کی سہولیات قائم کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ’یہ یقینی بنا یا جائے گا کہ مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے ۔‘

ان کا کہناتھا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) بارہمولہ، شمالی کشمیر کا ایک کلیدی طبی نگہداشت ہسپتال ہے ۔ حال ہی میں یہاںنئی طبیسہولیات جیسے میڈیکل ریکارڈ ڈپارٹمنٹ (ایم آر ڈی) اور ایک ویٹنگ ہال متعارف کرایا ہے تاکہ مریضوں اور ان کے تیماداروںکو بہتر طور پر رہائشی سہولیت فراہم ہوسکے ۔

ڈی سی نے ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو مزید وسعت دینے کے منصوبوں کا بھی اشتراک کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img