سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے وزیر داخلہ کی اچھی صحت اور طویل عمر کے لئے دعا کی۔منوج سنہا نے بدھ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں وزیر داخلہ امیت شاہ جی کو ان کے یوم پیدائش مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘ان کا ملک کے نظام تحفظ کو مضبوط کرنے، اقتصادی خود مختاری کو فروغ دینے اور کوآپریٹو سیکٹر میں انقلابی تبدیلیوں کے ذریعے سماجی شمولیت کو فروغ دینے کا کر دار انتہائی اہمیت کا حامل ہے’۔
ان کا پوسٹ میں دعا کرتے ہوئے مزید کہنا تھا: ‘میں بھگوان شیو سے آپ کی اچھی صحت اور طویل عمر کے لئے دعا کرتا ہوں’۔