بدھ, اکتوبر ۲۲, ۲۰۲۵
16 C
Srinagar

شوپیاں میں 2 خواتین منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر،: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں دو خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس پوسٹ وچھی کی ایک ٹیم نے ملہورہ زینہ پورہ علاقے میں معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران دو خواتین کو روکا گیا جنہوں نے دو بڑے بیگ اٹھا رکھے تھے اور مشکوک حالت میں گھوم رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان تھیلوں سے 15 کلو پیسا ہوا بھنگ اور 1 کلو چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا ہے۔
گرفتار شدہ خواتین کی شناخت روبینہ اختر ساکن رکھی لتر پلوامہ اور نرگس جان ساکن کوانی ڈاگری پورہ پلوامہ کے طور پر کی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر92/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img