سری نگر: حکام نے بتایا کہ فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پاکستانی پرچم لگے تقریباً دس غباروں کو برآ مد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ غبارے گذشتہ شام بارہمولہ کے خدنیار علاقے میں ایک پہاڑی پر پائے گئے تھے جن کو فوج کی ایک پارٹی نے معمول کی گشت کے دوران دیکھا تھا۔
ان کا کہنا ہے: ‘غباروں اور پرچم کو فوری طور بر ضبط کیا گیا اور ان کو مزید جانچ کے لئے فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا’۔
ادھر سیکورٹی ایجنسیوں نے یہ جاننے کے لئے تفتیش شروع کر دی ہے کہ آیا یہ غبارے لائن آف کنٹرول کے اُس پار سے آئے تھے، جو بر آمدگی کی جگہ سے 70 کلو میٹر سے زیادہ دوری پر واقع ہے، یا یہ مقامی سطح کے ہی ہیں۔




