اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

پارلیمنٹ میں اڈانی معاملے پر بحث ضروری: کھڑگے

نئی دہلی:  کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ آج سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں صنعت کار گوتم اڈانی کے خلاف الزامات پر بحث ضروری ہے تاکہ بیرون ملک ہندوستان کی شبیہ کی حفاظت کی جاسکے۔

مسٹرکھڑگے نے کہا، "پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی حکومت کو سب سے پہلے اڈانی کے معاملے پر تفصیل سے بات کرنی چاہیے۔ یہ مسئلہ عالمی سطح پر ہندوستان کی شبیہ کو داغدار کر سکتا ہے۔ انڈیا الائنس کی پارٹیاں یہی مطالبہ کر رہی ہیں، کیونکہ کروڑوں خوردہ سرمایہ کاروں کی محنت سے کمائی گئی رقم داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک چلانے کے لیے اجارہ داریوں اور کارٹلز کی ضرورت نہیں ہے۔ نجی شعبے میں صحت مند بازاری مسابقت آپریٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مساوی مواقع، روزگار اور دولت کی منصفانہ تقسیم کی سہولت فراہم ہو اور ہندوستان کے لوگوں میں موجود کاروباری جذبے کو پورا کیا جاسکے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img