جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

یوپی میں نو اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع

لکھنؤ،:  اتر پردیش کی نو اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی سنیچر کی صبح آٹھ بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہو گئی۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے بتایا کہ مظفر نگر کے میرا پور، مراد آباد کے کندرکی، غازی آباد، علی گڑھ کے خیر سُرکشت، مین پوری کے کرہل، کانپور کے سیساماؤ، پریاگ راج کے پھول پور، امبیڈکر نگر کے کٹہری اور مرزا پور کی سیٹ مجھواں اسمبلی سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات کے لئے 20 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی ۔

ووٹوں کی گنتی تین درجاتی حفاظتی نظام کے درمیان پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے ساتھ شروع ہوئی ہے، جس کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ تمام نشستوں کے انتخابی نتائج دوپہر تک آنے کا امکان ہے۔

تمام سیٹوں پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مرکزی اپوزیشن سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے، حالانکہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے امیدوار انتخابی نتائج پر اثر ڈال سکتے ہیں۔ بی جے پی کے امیدوار آٹھ سیٹوں پر مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ اتحادی راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی ) کے امیدوار میراپور سیٹ پر قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img