بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.5 C
Srinagar

بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی 1.72 کروڑ روپیوں کی جائیداد ضبط: پولیس

سری نگر: منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی 1.72کروڑ روپیوں کی جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے رفیق احمد خان عرف رفیع رفہ ولد غلام حسن ساکن ترکنجن بونیار بارہمولہ کی ایک کروڑ 72 لاکھ روپیے مالیت کی جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔بیان کے مطابق صبط شدہ جائیدادوں میں چوڈھی جموں اور ترکانجن بونیار میں دو منزلہ رہائشی مکانات، ٹپر، ٹریلر اور ایک اسکارپیو گاڑی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن گنگیال میں این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 134/2016 کے تحت انجام دی گئی۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ پولیس کی طرف سے کی گئی تفتیش کے دوران جائیدادوں کی نشاندہی غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیدادوں کے طور پر کی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ جائیدادیں منشیات فروشوں کی جانب سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img