ممبئی : مہاراشٹر اسمبلی کی 288 سیٹوں کے انتخابات اور ناندیڑ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی کا آح صبح ٧ بجے سے سخت حفاظتی بندوبست میں آغاز عمل میں آیا ۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق ریاست کے 288 اسمبلی حلقوں کے لئے 288 گنتی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور ناندیڑ لوک سبھا حلقہ کے لئے 01 گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔
اسمبلی انتخابات کی گنتی کے لیے 288 کاؤنٹنگ انسپکٹر مقرر کیے گئے ہیں اور ناندیڑ لوک سبھا حلقہ کے لیے دو کاؤنٹ انسپکٹر مقرر کیے گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ہوئی تھی۔ 65 فیصد سے زائد ووٹ ڈالے گئے۔
صبح 8 بجے سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز عمل میں آیا فی الوقت ریاست کے کئ مقامات پر اے وی ایم ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔گنتی کے مراکز کے تین سو میٹر کے فاصلے پر مجمع لگانے پر پابندی لگا دی گئ ہے ۔
جھارکھنڈ اسمبلی کی 81 سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع
جھارکھنڈ اسمبلی کی 81 سیٹوں کے انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی۔
ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے روی کمار نے آج بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کے لیے تمام مراکز پر تین سطحی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوئی ہے۔ صبح 8 بجے تک موصول ہونے والے تمام پوسٹل بیلٹ گنتی میں شامل تھے۔
ای وی ایم ووٹوں کی گنتی بھی صبح 8.30 بجے سے شروع ہوئی۔ صبح 9.30 بجے سے ٹرینڈ آنا شروع ہو جائیں گے۔ حتمی انتخابی نتائج شام 5 بجے سے پہلے آنے کا امکان ہے۔ ویسے شام چار بجے تک ووٹوں کی گنتی کا پورا عمل مکمل کرنے کی تیاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ای او اور آر او کے علاوہ کسی کو بھی گنتی مرکز کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔