اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

آئی جی کشمیر کا شوپیاں دورہ، سیکورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ

سری نگر:انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وی کے بردی نے بدھ کے روز شوپیاں کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ آئی جی کشمیر نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت دی  پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آئی جی کشمیر وی کے بردی نے بدھ کے روز پہاڑی ضلع شوپیاں کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکورٹی صورتحال کے علاوہ مختلف پولیس اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران آئی جی کشمیر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر جاوید اقبال، ایس ایس پی شوپیاں اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

ایس ایس پی شوپیاں نے آئی جی کشمیر کو ضلع کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ نگرانی کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کی خاطر بھی  سخت اقدامات کریں۔

آئی جی کشمیر نے بعد ازاں شوپیاں کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر ریکارڈ کا جائزہ لیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img