جموں: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگل میں آگ لگنے سے بارودی سرنگ کے کئی دھماکے ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ بدھ کو ایل او سی کے اُس پار جنگل میں لگی آگ کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ہندوستان کی طرف پھیل گئی۔
انہوں نے بتایا کہ آگ لگ بھگ نصف درجن بارودی سرنگوں کے پھٹنے کا باعث بنی جو دراندازی مخالف رکاوٹوں کے نظام کا حصہ تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار جہاں ایک طرف آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں وہیں ملی ٹینٹوں کی طرف سے جنگل میں آتشزدگی کی آڑ میں دراندازی کرنے کی کوششوں پر بھی نظر گزر رکھے ہوئے ہیں۔