جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

آئین میں سبھی کو بولنے کا حق حاصل

پروپگنڈا پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

 

جموں:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے واضح کیا ہے کہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایسے افراد پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نظر بنائے رکھے ہوئے ہیں جو شانتی میں خلل پیدا کرنے کے خواہاں ہے۔

 

ان باتوں کا اظہار ایل جی نے جموں میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ سماج کو دھوکہ دینے اور لوگوں کے بیچ غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا :’آئین میں سبھی کو بولنے کا حق حاصل ہے لیکن آئین نے ملک کی ایکتا کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ پابندی بھی عائد کررکھی ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ امن و امان میں خلل پیدا کرنا چاہتے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے افراد پر عقابی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پروپگنڈا پھیلانے اور لوگوں کو اکسانے والے عناصر کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔منوج سنہا نے کہا:’میں جموں وکشمیر کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ایسی طاقتوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ ‘ایل جی منوج سنہا نے پروپگنڈا پھیلانے اور سماج میں بد اعتمادی پیدا کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا:’اس بات میں کسی کو شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہونی چاہئے کہ قانون اپنا کام ضرور کرئے گا۔‘

Popular Categories

spot_imgspot_img