نیوزڈیسک
سری نگر: پنجاب کے دمتل علاقے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جب کہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔خبررساں ادارے جی این ایس کے مطابق کل رات 10 بجے پنجاب کے دمتل کے مقام پر ایک گاڑی نے دو بھائیوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کوفوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک بھائی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ جب کہ ایک اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ان کی شناخت شرافت احمد خان (متوفی) اور رفاقت احمد خان ساکنہ شانگس اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی۔(جی این ایس)