ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات : پولنگ کا پرامن آغاز،وزیراعظم کی ووٹروں سے اپیل

ممبئی : مہاراشٹر کی تمام 288 اسمبلی حلقوں اور ریاست کے ناندیڑ لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لیے آج صبح سات بجے سے سخت پولیس بندوبست کے درمیان پرامن طریقے سے آغاز عمل میں آیا۔ریاستی الیکشن کمیشن کے سرکاری ذرائع کے مطابق، کل 4136 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن کی قسمت کا تعین 9.7 کروڑ سے زیادہ اہل رجسٹرڈ ووٹرز کریں گےجن میں 5 کروڑ سے زیادہ مرد، 4.68 کروڑ سے زائد خواتین اور 6101 خواجہ سرا شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کل 100427 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں جن میں 164996 بیلٹ یونٹس، 119439 کنٹرول یونٹس اور 128531 وی وی پی ٹی اے مشینیں ہیں۔ریاست کے تمام انتخابی حلقوں میں برسراقتدار مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی کے درمیان سیدھی لڑائی ہے۔ جبکہ ونچیت بہوجن اگھاڑھی، بی ایس پی، ایم آئی ایم اور کچھ چھوٹی پارٹیوں نے بھی دونوں محاذوں کے سامنے چیلنج بنا رکھا ہے۔

اہم امیدوار جو قسمت آزمائ کر رہے ہے، ان میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے (شیو سینا)، ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس (بی جے پی) اجیت پوار (این سی پی)، آدتیہ ٹھاکرے (یو بی ٹی)، امت ٹھاکرے (ایم این ایس)، دھننجے منڈے (این سی پی)، روہت پوار (این سی پی) شامل ہیں۔ این سی پی(ایس پی)، یوگیندر پوار (این سی پی-ایس پی)، وجے وڈیٹیوار (کانگریس)، بالا ناندگانکر (ایم این ایس)، بچو کڈو (مہاپریورتن اگھاڑی)، پرتھوی راج چوان (کانگریس)، دلیپ والسے پاٹل (این سی پی-اے پی)، جتیندر اوہاڑ (این سی پی-ایس پی)، رادھا کرشنا وائیکے پاٹل (بی جے پی) کے علاوہ مختلف پارٹیوں کے دیگر کئی اہم قائدین شامل ہیں۔

دریں اثنا، ریاست بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ریاستی پولیس کے ساتھ ہی سی آر پی ایف کو حساس پولنگ سٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ ابتک ریاست کے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے انتخابات میں پرجوش طریقے سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

 وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ووٹروں سے جمہوریت کے اس تہوار پر اپنے گھروں سے باہر نکل کر جوش و خروش سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مہاراشٹر کے ووٹروں پر زور دیتے ہوئے پوسٹ کیا ’’مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں آج تمام سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ میں ریاست کے ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پورے جوش و خروش کے ساتھ اس میں حصہ لیں اور جمہوریت کے جشن کی رونق میں اضافہ کریں۔ اس موقع پر تمام نوجوان اور خواتین ووٹرز سے پرجوش طریقے سے ووٹ ڈالنے کی اپیل ہے۔‘‘

ایک اور پوسٹ میں، وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کے ووٹروں کے لیے لکھا ’’آج جھارکھنڈ میں جمہوریت کے عظیم تہوار کا دوسرا اور آخری مرحلہ ہے۔ میں تمام ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس میں جوش و خروش سے حصہ لیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنائیں۔ اس موقع پر میں اپنے تمام نوجوان دوستوں کو خاص طور پر جو پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں، مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ کا ہر ووٹ ریاست کی طاقت ہے۔

مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں اور جھارکھنڈ کی 38 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اتر پردیش کی نو اسمبلی سیٹوں، پنجاب کی چار اور کیرالہ اور اتراکھنڈ کی ایک ایک سیٹ کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کی ناندیڑ لوک سبھا سیٹ پر بھی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

جھارکھنڈ میں 38 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ صبح 7 بجے شروع

جھارکھنڈ میں 38 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ صبح 7 بجے شروع

جھارکھنڈ میں 38 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج صبح 7 بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی۔
ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے روی کمار نے یہاں بتایا کہ ان 38 اسمبلی حلقوں میں آج صبح 7:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ووٹنگ ہوگی، جب کہ ان اسمبلی حلقوں کے 31 پولنگ مراکز میں صرف شام 4:00 بجے تک ووٹنگ ہوسکے گی۔ دوسرے مرحلے میں کل 528 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ 472 مرد اور 55 خواتین امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔
ان 38 اسمبلی حلقوں میں پرامن ووٹنگ کے لیے نیم فوجی دستوں کی 585 کمپنیاں اور جے اے پی کی 60 کمپنیاں لگ بھگ 30 ہزار ضلعی فورس اور ہوم گارڈ کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے کے لیے 1.23 کروڑ ووٹرز ہیں، جن میں 62.8 لاکھ مرد اور 61 لاکھ خواتین اور 145 تیسری جنس کے ووٹر شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں آج 14218 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ تمام بوتھس کی نگرانی ویب ہوسٹنگ کے ذریعے کی جائے گی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img