بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.3 C
Srinagar

قومی یوم ِ آزادی صحافت :درست معلومات یقینی بنانے کے لیے نئی میڈیا پالیسی جلد نافذ ہوگی:جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن

سری نگر:جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز (جوائنت ڈائریکٹراطلاعات وتعلقات ِ عامہ )،محمد اسلم نے ہفتہ کو کہا ہے کہ نئی میڈیا پالیسی کا آغاز ہو رہا ہے اور جلد ہی اسے نافذ کر دیا جائے گا۔قومی یوم ِ آزادی صحافتکے موقع پر ذرائع ابلاغکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محمد اسلم نے کہا کہ محکمہ اطلاعات وتعلقات ِ عامہ ) میڈیا پالیسی 2020 پر عمل پیرا ہے جبکہ ایک نئی پالیسی کا آغاز ہو رہا ہے اور جلد ہی اسے نافذ کر دیا جائے گا۔

ان کا کہناتھا ’ہماری اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کو صحیح اور درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ہم متعدد عملی نمونوں پر کام کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عوام کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرتے وقت اخلاقیات کی پیروی کی جائے، ہم معلومات کے ایک پیغام رسان کے طور پر کام کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بڑے پیمانے پر عروج کو دیکھتے ہوئے محکمہ سوشل میڈیا پر مبنی معلومات کو ہر طرح سے اخلاقی طور پر برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ایک طریقہ کارپر کام کر رہا ہے۔جوائنت ڈائریکٹراطلاعات وتعلقات ِ عامہنے کہا ’ہمیں سوشل میڈیا کو ایک اخلاقی منظرنامہ بنانا ہے، پرنٹ سے ڈیجیٹل میڈیا میں بھی بہت بڑی تبدیلی آ رہی ہے، ہم اس سے آگاہ ہیں اور بہت سی تجاویز زیر غور ہیں جن پر عمل کیا جا رہا ہے۔‘

Popular Categories

spot_imgspot_img