جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو خصوصی درجے کی قرار داد کے متعلق خدشات کو دور کرنا چاہئے: محبوبہ مفتی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزہر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو اسمبلی میں منظور کی گئی خصوصی درجے کی قرار داد کے بارے میں پیدا ہوئے خدشات کو دور کرنا چاہئے۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اس قرار دادا میں دفعہ370 کا ذکر چھپ چھپاکے کیا گیا ہے۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘دفعہ 370 کے ساتھ لوگوں کے جذبات جڑے ہوئے ہیں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو اس کے متعلق منظور کی گئی قرار داد کو واضح کرنا چاہئے اس میں دفعہ370 کا ذکر چھپ چھپا کے کیا گیا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘جس سرکار کے پاس پچاس ممبر ہوں اس کو یہ بات سر اٹھا کے کرنی چاہئے اور اس پارٹی کو پہلے پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کی مذمت کرنی چاہئے تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا’۔
انہوں نے کہا: ‘جس طرح اس قرار داد میں دفعہ370 کا ذکر کیا گیا ہے ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگ شرمندگی محسوس کرتے تھے یا انہوں نے سرنڈر کیا ہے’۔
محبوبہ مفتی نے کہا: ‘کانگریس کا یہ کہنا کہ قرار داد ریاستی درجے کی بحالی کے متعلق ہے دفعہ370 کے متعلق نہیں ہے اس سے لوگوں کے ذہنوں میں خدشات پیدا ہوئے ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img