سرےنگر//جموں کشمےر نےشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے رےاست کے معروف کہنہ مشق اور صحافی صوفی غلام محمد کی 15ویں برسی پر اپنے خراج عقےدت کے پےغام میں کہا کہ صوفی صاحب اےک باوقار اور قابل دانشور، صحافی اور قلمکار تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ مرحوم نے صحافتی میدان میں جو بے لوث خدمات انجام دیئے وہ ناقابل فراموش ہیں۔ مرحوم کی صحافت میں خاص کر تلخ وشیرین کالم جو ضرافت ، شوخی اور مٹھاس کا خزانہ پاےا جاتا تھا۔ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ مرحوم نے پُر آشوب دور مےں بھی اپنے قلم کو جس جراےت مندانہ طریقے سے رواں رکھا وہ بھی ناقابل فراموش ہے۔ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ بشیر احمد بشیر نے مرحوم غلام محمد صوفی کے نقش قدم پر چل کر روزنامہ سرینگر ٹائمز کو رواں دواں رکھا اور عوامی مسائل اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی معاملات کو بھی لوگوں تک پہنچانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ پارٹی کے نائب صدر اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صوفی غلام محمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ممتاز اور دوراندیش صحافی ہونے کے علاوہ ایک عوام دوست انسانی تھے۔درےں اثنا پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شےخ مصطفےٰ کمال ،ٹریجرر شمی اوبرائے، سیاسی صلح کار ناصر اسلم وانی، ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق، ترجمان عمران نبی ڈار اور ایم ایل اے لالچوک احسان پردیسی نے بھی مرحوم غلام محمد صوفی کو خراج عقےدت پےش کےا۔