ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

چھتیس گڑھ،سارن میں سڑک حادثات،4 افراد کی موت

منگیلی،بہار: چھتیس گڑھ کے منگیلی ضلع میں بلاس پور-رائے پور قومی شاہراہ پر گاؤں کرنا اور سرگاؤں کے درمیان پیش آئے سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

واقعہ جمعہ کی دیر رات بخاری پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹریلر کے پہیے میں پھنس گیا اور ٹریلر انہیں کافی دور تک گھسیٹتا لے گیا جس کے باعث ان کی موت ہوگئی۔

نوجوانوں کی شناخت دلہرن پٹیل (22) اور مانو پٹیل (34) کے طور پر ہوئی ہے، جو ہیری علاقہ کے موہدا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں نوجوان بھٹاپارہ میں منگنی کے پروگرام سے واپس آرہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کو قبضے میں لے کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

سارن: سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت

 بہار میں سارن ضلع کے اسووا پور اور رسول پور تھانہ علاقے میں سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ جمعہ کی دیر رات اسوواپور تھانہ علاقہ کے گمہریا وارڈ نمبر 15 کے رہنے والے رام وشواس (50) گھر لوٹتے وقت ایک بے قابو ٹرک سے ٹکرا گئے۔ اس واقعہ میں ان کی موت ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے رسول پور تھانہ علاقہ کے مادھو پور گاؤں کے رہنے والے موٹے ساہ کے بیٹے منا کمار (34) کی موٹرسائیکل بے قابو گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ میں اس کی موت ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی دونوں تھانوں کی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔ دونوں تھانوں کی پولیس اس معاملے کی الگ الگ ایف آئی آر لکھ کر جانچ کررہی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img