اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
3.2 C
Srinagar

ایران نے شام میں رہائشی علاقوں پر مہلک اسرائیلی حملوں کی مذمت کی

تہران، :ایران کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو شام میں رہائشی علاقوں پر اسرائیل کے حالیہ مہلک حملوں کی سخت مذمت کی۔

یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بگھائی نے وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔ اس سے ایک روز قبل اسرائیلی فورسز نے دمشق کے مغرب میں المزہ میں تین رہائشی عمارتوں اور وسطی صوبے حمص میں شام لبنان کی سرحد پر تین رہائشی عمارتوں پر حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔

بگھائی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے شام کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کی مسلسل اور صریح خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جارحیت کا ایک مخصوص عمل ہے۔ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری ایکشن لے اور ملک کا احتساب کرے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img