جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
3.4 C
Srinagar

گلمرگ، گریز میں تازہ برف باری

نیوزڈیسک

سری نگر: عالمی شہرت یافتہ ”سکی ریزورٹ گلمرگ اور وادی گریز “میں آج صبح تازہ برف باری دیکھنے میں آئی، حالانکہ محکمہ موسمیات نے دوپہر سے موسم میں بہتری آنے کی پیش گوئی کی ہے۔ایشین میل کے نامہ نگاروں کے مطابق گلمرگ میں ہفتہ کی صبح سے تقریباً ایک انچ برف باری ہوئی ہے، جب کہ وادی گریز میں بھی برف باری ہو رہی ہے۔

جموں وکشمیر کے محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں آج دوپہر سے موسمی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 17 سے 23 نومبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ 24 نومبر کو کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور اونچے مقامات پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی، جس میں سیاحوں، مہم جوﺅں اور مسافروں سے کہا گیا کہ وہ اس کے مطابق منصوبہ بندی کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img