لاکھوں روپے مالیت کے 68گمشدہ اورچوری شدہ موبائل برآمد
آن لائن مالیاتی دھوکہ دہی :16لاکھ3ہزار449 روپے کی رقم برآمد
سری نگر: گاندربل پولیس نے نقب زنوں اور لٹیروں کیخلاف مہم جاری رکھتے ہوئے رواں سال کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے 68 گمشدہ اورچوری شدہ موبائل فونز کا سراغ لگاکر انکو برآمد کیا جبکہ سائبر سیل گاندربل نے آن لائن رقم اورمالی فراڈکے کئی کیسوں کوبھی حل کیا۔جے کے این ایس کے مطابق خدمات کو عام لوگوں تک پہنچانے اور ان کی شکایات کا ازالہ کرنے کےلئے پولیس کی سائبر سیل گاندربل نے موجودہ سال2024 کے دوران درجنوں موبائل فونز کے گم ہونے یاچوری ہونے کے بارے میں عام لوگوں سے درخواستیں موصول کیں۔ مزید برآں، سائبر سیل گاندربل کی ایک خصوصی اور سرشار ٹیم ایس آئی گوہر نذیر کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس پی گاندربل ملک اعجاز نے مختلف مقامات سے68 موبائل فون برآمد کئےجو یا تو گم یا چوری ہو گئے تھے۔ جن میں سے 50 موبائل فون ان کے قانونی مالکان کے حوالے کیے گئے اور باقی 18 موبائل فونز آج ان کے قانونی مالکان کئے حوالے کیے گئے ہیں۔مزید برآں، سائبر سیل گاندربل نے آن لائن مالیاتی دھوکہ دہی کے بہت بڑے معاملات کو حل کیا جس میں 16لاکھ3ہزار449 روپے کی رقم برآمد ہوئی اور اسے متاثرہ کے اکاو ¿نٹ میں واپس کر دیا گیا اور اسکے علاوہ 11لاکھ45ہزار669روپے کی رقم روک دی گئی۔عام لوگوں نے سائبر سیل گاندربل کی تیز رفتار کارروائی کو سراہا ہے۔سائبر سیل گاندربل عام لوگوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک گیجٹس احتیاط کے ساتھ استعمال کریں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا پاس ورڈ شیئر نہ کریں۔ اور مضبوط پاس ورڈ استعمال کریں