سری نگر/وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ مسعود اِیتو نے آج یہاں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ( ایس کے یو اے ایس ٹی ) کشمیر یوم اطفال کی تقریبات سے خطاب کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کی طرف سے بھارتی ایئرٹیل فاو¿نڈیشن اور پائی جام فاو¿نڈیشن کے اِشتراک سے اِس منعقدہ تقریب میں مختلف اعلیٰ تعلیمی اِداروں کے طلبا¿کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی۔اِس موقعہ پر وائس چانسلرسکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمدگنائی، سی ای او بھارتی ایئرٹیل فاو¿نڈیشن، سی ای او پائی جام فاو¿نڈیشن، ناظم سکولی تعلیم کشمیر، پرنسپلز، چیف ایجوکیشن اَفسران ، لیکچررز اور اَساتذہ بھی موجود تھے۔وزیر موصوفہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے مستقبل کی تشکیل میں تعلیم کے اہم کردار پر زور دیا۔ اُنہوںنے کہا کہ بچے ہمارے باغ کے پھول ہیں اور ہمارے جموں و کشمیر کا مستقبل اِن پر منحصر ہے۔اُنہوں نے حاضرین بالخصوص اَساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کو فروغ دیں اور انہیں کل کے چیلنجوں کے لئے تیار کریں۔ اُنہوں نے کہا، ”بچے صرف کل کے رہنما نہیں ہیںبلکہ معلومات اور اِختراع کار بھی ہیں جو مستقبل کے معاشرے کو تشکیل کریں گے ۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اُنہیں بڑے خواب دیکھنے اور ان کے شوق کو پورا کرنے کے لئے ٹولز، مواقع اور حوصلہ افزائی فراہم کریں۔“ سکینہ مسعود اِیتو نے اَپنے خطاب میں معاشرے کی مجموعی ترقی میں اَساتذہ کے رول کو بھی سراہا۔ اُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی سے تعلیم کے علاوہ طلبا¿ میں اِنسانی اَقدار کو بیدار کریں تاکہ وہ معاشرے کے لئے اُمید کی کرن بن کر اُبھر سکیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت تعلیمی شعبے کی ترقی میں اہم رول اَدا کرے گی کیوں کہ یہ کسی بھی ترقی یافتہ معاشرے کا بنیادی شعبہ ہے۔ اُنہوںنے کہا،”ہماری حکومت تعلیمی شعبے میں نئے اَقدامات متعارف کرنے کی خواہاں ہے تاکہ اسے ترقی یافتہ ممالک کے تعلیمی نظام کے مطابق بنایا جا سکے۔“وائس چانسلرسکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد نے اَپنے خطاب میں کہا کہ اَساتذہ قوم کے معمار ہیں اورطلباء ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔ اُنہوں نے معاشرے کی مجموعی ترقی کے پس منظر سے قطع نظر تمام بچوں کے لئے معیاری تعلیم تک مساوی رَسائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اِس موقعہ پر وائس چانسلر نے گزشتہ چند برسوں میں یونیورسٹی کی کچھ نمایاں کامیابیوں کا بھی خاکہ پیش کیا۔
اِس موقعہ پر سی اِی او بھارتی ایئرٹیل فاو¿نڈیشن اورسی اِی او پائی جام فاو¿نڈیشن نے بھی اَپنے اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے اِجتماع کو تعلیمی شعبے میں اَپنے متعلقہ اِداروں کے رول کے بارے میںروشنی ڈالی۔ سکینہ مسعود اِیتو نے اِس موقعہ پر بھارتی ایئرٹیل فاو¿نڈیشن کے ٹیچر پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام (دِی ٹیچر ایپ) کا بھی اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے پائی جام فاو¿نڈیشن کی طرف سے عطیہ کردہ مختلف سکولوں میں ٹنکرنگ سپیس کے لئے مواد بھی تقسیم کیا۔اِس موقعہ پروزیرموصوفہ نے جے کے بی او ایس اِی کے بارہویں جماعت کے اِمتحانات میں ٹاپ کرنے والے طالب علموں کو بھی مُبارک باد پیش کی۔