اہم خبرتازہ ترینکشمیر Less than 1 min.Read کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان By ایشین میل نومبر 14, 2024 FacebookTwitterWhatsAppپرنٹ کریںTelegramCopy URL سری نگر:14 نومبر (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ زو جیلا، راز دان پاس، سادھنا پاس، سنتھن ٹاپ اور مغل روڈ پر 15 نومبر کو ممکنہ ہلکی برف باری سے ٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں 14 اور15 نومبر کو میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ کئی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 16 نومبر کو بھی میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں جبکہ کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے تاہم دوپہر کے بعد موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 23 سے27 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ وادی میں24 نومبر کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بارشیں یا کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 25 سے 30 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ زو جیلا، راز دان پاس، سادھنا پاس، سنتھن ٹاپ اور مغل روڈ پر 15 نومبر کو ممکنہ ہلکی برف باری سے ٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔یاحوں اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 14 نومبر کی شام سے15 نومبر تک موسمی صورتحال کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔ Share this:FacebookTwitterWhatsAppTelegramPrint Popular Categories تازہ ترینکشمیرانڈیااہم خبرجموں۔بین الاقوامیاداریہ گزشتہ مضمونہم جموں وکشمیر میں پولیس ویریفکیشن نظام کو چلینج کریں گے: سجاد لوناگلا مضمونکشمیر میں غیر مقامی افراد کے قتل میں ملوث ملزم کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:این آئی اے