منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

کپوارہ کا کے شہری کی قمر واری سرینگر میں برلب سڑک لاش برآمد

کے این او

سری نگر:کپوار کے ولگام گاو¿ں سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کیبدھ کی صبح سری نگر کے برتھانہ قمرواری علاقے کے قریب برلب سڑک لاش پائی گئی ۔ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور ( کے این او) کو بتایا کہ اس شخص کی لاش کچھ مقامی لوگوں نے دیکھی، جس کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے فوراً بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔ بعد میں اس شخص کی شناخت امتیاز احمد ولد عبدالخالق ساکنہ ولگام کپوارہ کے طور پر ہوئی۔اہلکار نے بتایا کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی موت شدید سردی کی وجہ سے ہوئی ہو گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img