اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

عنقریب لیکچرز اور پروفیسرز کی خالی اسامیاں پُر کی جائیں گی :وزیر تعلیم

سری نگر: صحت اور طبی تعلیم کی وزیر سکینہ مسعود ایتو نے بدھ کے روز کہا کہ حکومت بھرتی پالیسی پر کام کرے گی اور لیکچرز، پروفیسرزاور دیگراساتذہ کی خالی اسامیوں کو جلد پر کیا جائے گا۔

نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق، ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پچھلے کچھ سالوں میں بھرتیوں کو نقصان پہنچا، لیکن یہ عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کی لت اور ڈپریشن سے نمٹنا ایک مشکل کام ہے، تاہم حکومت صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔(کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img